فیکٹ چیک: کیا سیما حیدر نے پاکستان موافق نعرہ لگایا؟ جانئے وائرل ویڈیو کی حقیقت
وائرل ویڈیو میں دعویٰ کیا گیا ہے کہ سیما حیدر نے ’پاکستان زندہ باد‘ کے نعرے لگائے، لیکن تحقیق سے پتہ چلا کہ یہ ویڈیو پرانی کلپس کو ایڈٹ کر کے گمراہ کن انداز میں پیش کیا گیا ہے

Claim :
پاکستانی خاتون سیما حیدر نے ’پاکستان زندہ باد‘ کے نعرے لگائےFact :
سیما حیدر کے 'پاکستان مردہ باد' کی نعرے بازی کے دو سال پرانے ویڈیو کو ایڈٹ کرکے وائرل کیا جارہا ہے
پاکستان کی جاسوسی کے سلسلے میں پنجاب، ہریانہ اور اترپردیش کی پولیس ٹیموں نے گذشتہ دو ہفتوں میں یوٹیوبر جیوتی ملہوترا سمیت 12 افراد کو گرفتار کیا ہے۔ ان تمام ملزمان پر شبہ ہیکہ وہ پاکستانی انٹیلیجنس ایجنٹس کو بھارت سے متعلق حساس معلومات فراہم کر رہے تھے۔ پولیس کی ٹیمیں ان کے مالی لین دین اور الیکٹرانک آلات کے ڈیجیٹل ریکارڈ کی تفصیلی جانچ پڑتال کررہی ہے۔
مسلح فوج کے 'آپریشن سندور' کی کامیابی کو سلامی پیش کرتے ہوئے آگرہ میں کچھ لوگوں نے ایک ترنگا ریلی نکالی گئی۔ ریلی میں موجود لوگوں کو 'پاکستان مردہ باد' کہنے کے بجائے جوش جوش میں 'پاکستان زندہ باد' کے نعرے لگاتے ہوئے دیکھا گیا۔ اس ریلی کا ویڈیو وائرل ہونے کے بعد منتظمین نے معافی مانگی۔
اس درمیان، پاکستانی خاتون سیما حیدر کا ایک ویڈیو وائرل ہورہا ہے جس میں وہ مبینہ طور پر 'پاکستان زندہ باد' کی نعرے بازی کرتے نظر آرہی ہے۔ آپریشن سندور کے بعد سیما کے اس ویڈیو کی وجہ سے سوشل میڈیا پر انکے خلاف شدید ردعمل دیکھا جارہا ہے۔
ہم آپ کو بتادیں کہ، سیما حیدر کا تعلق پاکستان کے صوبہ سندھ کے شہر جیکب آباد سے ہے۔ وہ مئی 2023 میں اپنے بچوں کو لے کر کراچی سے روانہ ہوئیں اور نیپال کے راستے بھارت پہنچیں۔
جولائی میں بھارتی حکام کی جانب سے انہیں گریٹر نوئیڈا کے علاقے میں 27 سالہ سچن مینا کے ساتھ پائے جانے کے بعد سے وہ اکثر سرخیوں میں رہتی ہیں۔ سیما کے اپنے پاکستانی شوہر غلام حیدر سے چار بچے ہیں، جبکہ سچن سے ان کی ایک بیٹی ہے۔
وائرل پوسٹ کا لنک یہاں اور آرکائیو لنک یہاں ملاحظہ کریں۔
وائرل پوسٹ کا اسکرین شاٹ یہاں دیکھیں۔
فیکٹ چیک:
سب سے پہلے ہم نے وائرل ویڈیو کے کلیدی فریمس اخذ کئے اور انہیں گوگل ریورس امیج سرچ ٹول سے گذارا تو ہمیں ایک ٹوئیٹ ملی جس کے مناظر وائرل ویڈیو سے میل کھاتے ہیں۔ 14 اگست 2023 کو پوسٹ کردہ اس ٹوئیٹ میں سیما حیدر کو اپنے بچوں کے ساتھ 'پاکستان مردہ باد' کے نعرے لگاتے ہوئے دیکھا جاسکتا ہے۔
اس جانکاری کی مدد سے گوگل سرچ کرنے پر ہمیں 'ریپبلک بھارت' ٹی وی کے یوٹیوب چینل پر ایک ویڈیو ملا جس میں وائرل ویڈیو میں دکھائے گئے مناظر شامل کئے گئے ہیں۔ اس ویڈیو میں سیما کو ANI خبر رساں ادارے سے بات کرتے ہوئے سنا اور دیکھا جاسکتا ہے۔
مزید سرچ کرنے پر ہمیں 'ٹائمس آف انڈیا' کا مضمون ملا، جس کی سرخی اس طرح ہے، 'پاکستانی خاتون سیما حیدر نے "ہندوستان زندہ باد" اور "پاکستان مردہ باد" کے نعرے لگائے اور فلم کی پیشکش کو ٹھکرا دیا'
اس مضمون میں بتایا گیا ہیکہ، " 30 سالہ پاکستانی خاتون، سیما حیدر ، جو سچن مینا کی محبت میں غیر قانونی طور پر بھارت میں داخل ہوئیں، گزشتہ چند ہفتوں سے خبروں کا مرکز بنی ہوئی ہیں۔ اب جب کہ بھارت 15 اگست کو یوم آزادی منانے کی تیاری کر رہا ہے، سیما نے اتوار کے روز نوئیڈا میں اپنی رہائش گاہ پر اپنے وکیل اے پی سنگھ کے ساتھ 'ہر گھر ترنگا' مہم میں شامل ہوتے ہوئے ترنگا لہرایا۔"
میڈیا رپورٹس اور تلگو پوسٹ فیکٹ چیک ٹیم کی جانچ پڑتال سے یہ واضح ہوگیا کہ پاکستانی خاتون سیما حیدر کا 'پاکستان مردہ باد' اور 'ہندوستان زندہ باد' کے نعروں کے دو سال پرانے ویڈیو کو حالیہ سندور آپریشن کے بعد گمراہ کن دعوے کے ساتھ پھیلایا جارہا ہے۔ لہذا، وائرل پوسٹ میں کیا گیا دعویٰ گمراہ کن پایا گیا۔